پاکستانی خبریں

روایتی علماء سے مختلف طرزِ تخاطب رکھنے والے مفتی منیر شاکر دھماکے میں ہلاک

خلیج اردو
پشاور:پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کی عمر مسجد میں ہونے والے دھماکے میں معروف عالم دین اور کالعدم لشکر اسلام کے بانی مفتی منیر شاکر ہلاک ہوگئے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کر گئے، اور ان کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

#پشاور #مفتیمنیرشاکر #عمرمسجد #دھماکہ #تازہ_ترین

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button