
خلیج اردو
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک تہران غیر مشروط سرینڈر کا اعلان نہیں کرتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت کے پہلے دو درجے ختم ہوچکے ہیں اور تیسرے درجے کی رہ گئی ہے، جبکہ ایرانی فوج، بحریہ اور فضائیہ تقریباً ناکارہ ہوچکی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے تمام 32 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں پہنچ چکے ہیں اور کمیونی کیشن سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔
سابق صدر نے امریکی فوج کی کارکردگی کو غیر معمولی اور شاندار قرار دیا اور ایران کی جوہری صلاحیت پر بی ٹو بمباروں سے حملے کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔






