
خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی جلد متوقع ہے، امریکی حکام 60 دن کی جنگ بندی سے متعلق حماس کے جواب کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران جوہری پروگرام پر معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
امریکی صدر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے تجارت اور ٹیرف سے متعلق بات کریں گے۔ ٹرمپ کے مطابق انہیں امید ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی اور ٹیرف سے متعلق اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے، اور امریکا ٹیرف کے معاملے پر عدالتی جنگ جیتنا چاہتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم غیر ملکی طلبہ کو فی الحال امریکا سے نہیں نکال رہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ جاری قانونی محاذ آرائی کے باوجود وہ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی طلبہ امریکا میں تعلیم حاصل کریں۔






