خلیج اردو
3 ستمبر 2020
واشنگٹن: امریکہ میں انتخابات سے دو روز قبل یکم نومبر کو کورونا ویکسین کی تقسیم شروع ہو جائے گی اس حوالے سے حکام نے ریاستوں کو ضروری انتظامات کرنے اور تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دالاس میں واقع ایک ہول McKesson کارپوریشن نے وفاقی حکومت سے معاہدہ کر لیا ہے اور انہیں ویکسین مختلف سنٹرز کو فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
امراض کے تدارک اور حفاظت کے مرکز سی ڈی سی کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ نے کہا ہے کہ ہم نے ویکیسین کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
رابرٹ نے ریاستوں کو ویکیسین کی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز تک رسائی کیلئے لازمی ہدایات کیں ہیں۔
ویکسین کو ان سنٹرز کے ذرئعے تقسیم کیا جائے گا جو کورونا کے انسداد کیلئے حکومت نے مقرر کئے ہیں اور اس حوالے سے کورونا کے خلاف فرنٹ فٹ پر لڑنے والوں سمیت قومی سلامتی کے حکام ، مختلف مذاہب اور لسانی گروپوں کے سربراہان کو پہلے ویکسین دیئے جائیں گے ۔
ویکسین کو بالکل مفت تقسیم کیا جائے گا۔
Source : Hindustan Times







