عالمی خبریں

امریکہ میں موت کی وادی

موت کی وادی کہلانے والے علاقے میں ’کرۂ ارض پر سب سے زیادہ‘ 54 اعشاریہ چار ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا

خلیج اردو – بی بی سی  کے مطابق  یہ درجہ حرارت امریکہ کے مغربی ساحلی علاقوں پر گرمی کی شدید لہر کے دوران ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ رواں ہفتے اس میں مزید اضافہ ہو گا

دنیا بھر میں مصدقہ طور پر ریکارڈ کیا جانے والا انتہائی درجہ حرارت 54 اعشاریہ چار ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ’ڈیتھ ویلی‘ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک صدی قبل اسی جگہ 56 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن اس پر اختلاف ہے۔ دورِ حاضر کے چند ماہرینِ موسمیات کا خیال ہے کہ اس موسم گرما میں ریکارڈ کیے جانے والے کئی درجہ حرات غلط تھے۔

 

موسموں کی تاریخ مرتب کرنے والے تاریخ دان کرسٹوفر برٹ نے سنہ 2016 میں تجزیہ کیا تھا جس کے مطابق اُس خطے میں جو حرات سنہ 1913 میں ریکارڈ کیے گئے وہ ڈیتھ ویلی کے درجہ حرارت سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں۔

 

کرۂ ارض پر ایک اور انتہائی درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ سنہ 1931 میں تیونس میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لیکن کرسٹوفر برٹ کے مطابق تیونس میں اور نو آبادیاتی دور میں افریقہ میں دیگر جگہوں پر جو درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے ’ان کے مصدقہ ہونے پر کافی شک کیا جاتا ہے‘

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button