عالمی خبریں

تین سالہ بچی کی جان بچانے والے ہیرو ڈرائیور سے ملیے ، پوری دنیا میں اس کی دھوم ہے

خلیج اردو
02 مارچ 2021
ہنوئی : ایک ڈیلوری ڈرائیور کی پوری دنیا میں تعریف کی جا رہی ہے کیونکہ انہوں نے 13 ویں منزل سے گرنے والے بچے کی جان بچائی ہے۔ واقعہ ویتنام کے شہر ہنوئی میں پیش آیا۔

اس واقع کے دو الگ الگ ویڈیوز سامنے آئیں ہیں جس میں 31 سالہ نگین اینگ مناح کو دنیا بھر میں اس کے اس اقدام کی وجہ سے سراہا جارہا ہے۔

پہلی ویڈیو اس منزل میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنی موبائل فون سے بنائی ہے جس میں تین سالہ بچی ایک منزل کی بالکانی سے لٹک رہی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ وہاں چڑھ کر وہ اب ڈر گئی ہے اور اسے کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا کیا جائے۔

دوسری ویڈیو جو سیکورٹی کیمرہ سے بنائی گئی ہے جس میں ڈرائیور مناح کو دیکھا گیا ہے کہ کیسا وہ لپک کر کھود کر اس بچی کو پکڑتا ہے اور اسے بچاتا ہے۔

اگرچہ بچی کے کولہے کی ہڈی اپنی جگہ سے ہل چکی ہے اور وہ اسپتال میں ہے تاہم وہ اسپتال میں ریکور کررہی ہے اور بہتر ہوتی جارہی ہے۔

پیر کے روز وزیر اعظم گوین یوان فوک نے مناح کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے تعریف کی ہے۔ خط میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ میں ہنوئی پیپلز کمیٹی برائے ایمولیشن اورکمنڈیشن سے کہتا ہوں کہ وہ نگین اینگ مناح کی اس احسان اور ہمدردی کی روشن مثال کو پہچانیں تاکہ ہمارے معاشرے میں ان جیسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔

ہنوئی پیپلز کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ مناح کو اس کی بہادری کا سرٹیفکیٹ اور نقد انعام ضرور ملے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button