
خلیج اردو
لندن: آپ وزیر اعظم ہو تو کیا ہوا،رولز کی پاسداری تو کرنی پڑے گی۔ برطانوی وزیر اعظم کے گاڑی میں سفر کے دوران سیٹ بیلٹ نہ پہننتے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے تنقید کی۔
غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے معافی تو مانگ لی لیکن پولیس بھی ایکٹو ہو گئی۔ لنکاشائرپولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں،جائزہ لے رہے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئےدیکھا گیا تھا۔
غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیاگیا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کیلئے کچھ وقت کے لیے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو سفر کے دوران سیلٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے۔
لنکاشائرپولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں،جائزہ لے رہے ہیں۔
برطانوی قوانین کے مطابق کار کے مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر 100 پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ معاملہ کورٹ میں جانے کی صورت میں جرمانہ بڑھ کر 500 پاؤنڈ تک ہوسکتا ہے۔