خلیج اردو: واٹس ایپ نے 36 لاکھ سے زائد بھارتی صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی تصدیق خود اپنی رپورٹ میں کرلی۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس صرف دسمبر2022 میں بلاک کئے گئے، بھارت میں اس ایپ کو 40 کروڑ سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔
دسمبر 2022 میں واٹس ایپ کو ملک میں ایک ہزار607 شکایت موصول ہوئیں، جن میں سے 166 پر کارروائی عمل مں لائی گئی، معطل کئے گئے اکاؤنٹس میں سے 13 لاکھ 89 ہزار کو دیگر صارفین کی شکایات پر بند کیا گیا۔
ان اکاؤنٹس کی پہلے ہی ضوابط کی خلاف ورزی کے باعث نگرانی کی جارہی تھی، دوسری جانب واٹس ایپ ویب کے مطابق صارفین مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے اپنے اکاؤنٹ کی بہتر طریقے سے حفاظت کرسکتے ہیں۔
ویب کے مطابق محتاط رہیں کہ کس کو آپ کے فون تک رسائی حاصل ہے۔ اگر کسی کو آپ کے فون تک رسائی حاصل ہے تو وہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرسکتا ہے۔