
خلیج اردو
نیوجرسی: امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ نے شدید تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق 1300 سے زائد گھروں کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
آگ کی شدت کے باعث 3 ہزار سے زائد افراد کو علاقے سے فوری طور پر نکال لیا گیا ہے، جب کہ 2500 صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں، تاہم ہوا کے تیز جھونکوں اور خشک موسم کے باعث صورتحال پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور شہریوں کو مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔







