
خلیج اردو
پشاور: خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق آج 727 افغان سیٹزن کارڈ رکھنے والے مہاجرین اور 1571 غیر قانونی تارکین وطن کو طورخم سرحد کے ذریعے افغانستان بھیجا گیا۔
دوسرے مرحلے کے تحت اب تک مجموعی طور پر 27 ہزار 728 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز اور 18 ہزار 516 غیر قانونی تارکین وطن افغانستان منتقل کیے جا چکے ہیں، جس سے کُل تعداد 46 ہزار 244 ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا سے 7426، اسلام آباد سے 2137، پنجاب سے 17 ہزار 493، گلگت سے 2، آزاد کشمیر سے 1168 اور سندھ سے 44 افراد کو بیدخل کیا گیا۔
اس کے علاوہ رضاکارانہ طور پر بھی 19 ہزار 56 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز افغانستان واپس جا چکے ہیں۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق ستمبر 2023 سے اب تک مختلف سرحدات سے مجموعی طور پر 5 لاکھ 20 ہزار 447 افغان شہریوں کو واپس افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔






