خلیج اردو آن لائن:
گزشتہ ہفتے یوٹا سے ہونولولو جانے والی ماں کو اپنے حاملہ ہونے کی خبر اس وقت ملی جب دوران پرواز اسے زچگی کے عمل گزرنا پڑا۔ لیوینیا نے دوران پرواز بیٹے کو جنم دیا۔
لیوینیا نے ہوائی پیسیفک کو انٹریو دیتے ہوئے کہا "مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں حاملہ ہوں۔ اور پھر اچانک یہ بچہ کہیں سے آ گیا”۔
لیوینیا اپنی فیملی کے ساتھ ہوائی میں چھٹیاں گزارنے جا رہی تھی جب اسنے اپنے بیٹے ریمنڈ مونگا کو جنم دیا۔ ریمنڈ کی پیدائش مقررہ وقت سے پہلے صرف 29 ہفتوں میں ہی ہوگئی۔
خوش قسمتی کی بات یہ کہ جب خاتون کو زچگی کی تکلیف شروع ہوئی تو اسی پرواز میں ایک ڈاکٹر اور تین نرسیں بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بچے کی پیدائش میں ماں کی مدد کی اور نومولود بچے طبی امداد فراہم کی۔
لیوینیا کا کہنا تھا کہ "پرواز میں تین نرسوں اور ایک ڈاکٹر کا موجود ہونا ایک خوشن کن احساس تھا جو بچے کی پیدائش میں مدد کر پائے”۔
جب بچے کا نام رکھنے کی باری آئی تو لیوینیا کے باپ نے بچے کی پیدائش میں مدد فراہم کرنے والے ڈاکٹر گلین کا نام بچے کے نام کے لیے تجویز کیا۔
لیکن لیوینیا نہیں چاہتی تھیں کہ اسکے بیٹے کا نام ڈاکٹر کے نام پر رکھا جائے ۔ لہذا اس نے اسی ڈاکٹر سے نام کے لیے رائے مانگی تو اس نے کائی مانا بچے کا درمیانی نام تجویز کیا۔ لہذا اب بچے کا مڈل نیم کائی مانا ہے۔
نومولود بچے کو اپنی پیدائش کے باقی 10 ہفتے پورے کرنے کے لیے انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا جائے گا۔
Source: Khaleej Times







