
خلیج اردو
ممبئی:بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ممبئی میں پیش آیا جہاں فلم کے ایک ایکشن سین کے دوران شاہ رخ خان کو کمر میں چوٹ لگی۔
ابتدائی طبی امداد کے بعد اداکار کو بہتر علاج کے لیے امریکہ منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی چوٹ سنگین نوعیت کی نہیں، تاہم ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو کم از کم ایک ماہ مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
فلم ’’کنگ‘‘ شاہ رخ خان کی آنے والی بڑی ایکشن فلموں میں شمار کی جا رہی ہے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔







