عالمی خبریں

جارجیا کی وزیرِ خارجہ کا بیان: مضبوط شراکت داریاں اقتصادی ترقی کی بنیاد ہیں

 

خلیج اردو

جارجیا کی وزیرِ خارجہ ماکا بوچورِشویلی نے کہا ہے کہ سلامتی اور استحکام کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بنیادی ستون ہیں۔ ان کے مطابق ان کی ترجیح اپنے ملک کے لیے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہمارا مقصد جارجیا کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر پیش کرنا ہے، جو نمایاں کاروباری امکانات اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔”

وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں خلیجی، یورپی اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں نے اس وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنوری 2025 میں وہ وزیرِاعظم عراقلی کوباخیدزے کے ہمراہ ابوظہبی گئیں جہاں صدرِ مملکت شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔

ستمبر میں وزیرِ خارجہ نے یو اے ای کے وزیرِ خارجہ و نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی جو صدر کے جارجیا کے سرکاری دورے سے قبل منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات نے جارجیا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اظہار کیا۔

وزیرِ خارجہ ماکا بوچورِشویلی نے کہا، "جارجیا کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، ہمیں صرف تجربہ کار اور قابل شراکت داروں کی ضرورت ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button