پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کا دوحہ معاہدے کا خیر مقدم خوش آئند، لیکن پاک افغان تعلقات کو کاروباری مفاد کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، وزیر دفاع خواجہ آصف

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دوحہ معاہدے کا خیر مقدم اچھی بات ہے، تاہم پی ٹی آئی کو چاہیے کہ پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروباری مفادات کے تناظر میں نہ دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ انہیں شہداء کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کی توفیق بھی دے۔

خواجہ آصف نے ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان صدیوں سے ہمسایہ ممالک ہیں اور جغرافیہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ امید ہے کہ دوحہ معاہدے کے بعد دونوں ممالک بہتر تعلقات کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ قطر اور ترکیہ کی موجودگی اس معاہدے کی کامیابی کی بذاتِ خود ضمانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام افغان شہری جو قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم ہیں، انہیں واپس جانا ہوگا، کیونکہ یہ عمل ریاستی قانون اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button