
خلیج اردو
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی کمپنی کے اہلکاروں پر خوارج کے حملے میں 4 جوان شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حملے میں شہید ہونے والوں میں نائیک ارشاد علی، سپاہی عاشق اللہ، سی سی ای آصف نواز، کاشف خان اور شاہد شامل ہیں۔ زخمیوں میں حوالدار جمعہ خان، نائیک الیاس، حوالدار انور زیب، سی سی ای جماشان، انتظار حسین، سپاہی طارق، سی سی ای لال بہادر اور لانس نائیک عمران خان شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں گھیراؤ مزید سخت کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔






