
خلیج اردو
دوحہ، ریاض، انقرہ: قطر، سعودی عرب اور ترکیے نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگی اور یہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔
سعودی عرب نے اپنے بیان میں امن و استحکام کے فروغ کی تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔
ترک وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ترکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے قیام اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزارت نے زور دیا کہ خطے کا امن اور ترقی باہمی افہام و تفہیم اور مکالمے کے فروغ سے ممکن ہے۔







