پاکستانی خبریں

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سینیارٹی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سخت ریمارکس

خلیج اردو
اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں افسران کی سینیارٹی کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔ جس ادارے میں سینیارٹی ڈسٹرب کی گئی، وہاں مسائل نے جنم لیا۔ کسی کو اپنا بندہ پسند ہے تو کوئی اپنے رشتہ دار کو اوپر لانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کا کام اپنی غلطیوں کو درست کرنا ہوتا ہے، کیونکہ غلطی کی کوئی سزا نہیں ہوتی، بدنیتی کی سزا ہوتی ہے۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ایسے اقدامات اداروں میں عدم اعتماد اور بدانتظامی کو جنم دیتے ہیں، اس لیے سینیارٹی جیسے اصولی معاملات میں شفافیت ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button