
خلیج اردو
راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 سے زائد رنز بنا لیے۔ ٹونی زورزی نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ٹرسٹان 68 اور کے لی 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 2، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شان مسعود 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سعود شکیل نے 66، عبداللہ شفیق نے 57، اور سلمان علی آغا نے 45 رنز کی اننگز کھیلیں۔ محمد رضوان 19، امام الحق 17، بابر اعظم 16 رنز بنا سکے جبکہ شاہین شاہ کھاتہ نہ کھول سکے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سائمن ہارمر نے 2 جبکہ کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔






