عالمی خبریں

حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کیں

خلیج اردو
غزہ امن معاہدے کے تحت حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، غزہ امن معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیل کو مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں سونپ دی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کے ذریعے ان دو لاشوں کی وصولی کی تصدیق کی ہے اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 13 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، جن کی جلد واپسی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button