پاکستانی خبریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا محکمہ خوراک اجلاس، گندم اور چینی کے ذخائر پر بریفنگ

خلیج اردو
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

محمد سہیل آفریدی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومتِ پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے تاکہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف مربوط کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button