پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت، وکیل کا آزاد بینچ سے سماعت کا مطالبہ

خلیج اردو
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران وکیل خواجہ احمد حسین نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کی ساکھ کا انحصار اس ترمیم پر نہیں بلکہ شفاف عدالتی عمل پر ہے، لہٰذا یہ کیس کسی دوسرے آزاد بینچ کو بھجوا دیا جائے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس بینچ پر اعتماد نہیں کر رہے؟ اگر ہم کیس نہیں سن سکتے تو حکم کیسے دے سکتے ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عدالت حکم دینے کے لیے راستہ کیوں مانگ رہی ہے، ابھی تک وفاق نے فل کورٹ یا حکم جاری کرنے پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ ہر وکیل کا اپنا موقف ہے، ہم آئین پڑھ کر ہی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے مزید کہا کہ کچھ وکلا نے مؤقف دیا ہے کہ ترمیم کو ایک طرف رکھ دیا جائے۔ عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button