پاکستانی خبریں

راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

خلیج اردو
راولپنڈی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم نے 68 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایڈن مارکرم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان کی دوسری اننگز بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم معمولی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان بابراعظم نے 50 رنز بنا کر مزاحمت کی، جب کہ سلمان علی آغا نے 28، محمد رضوان نے 18 اور سعود شکیل نے 11 رنز اسکور کیے۔ امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6، جبکہ شان مسعود، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر سائمن ہارمر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کیشو مہاراج نے 2 اور کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button