پاکستانی خبریں

علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں، اے ٹی سی راولپنڈی کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم

خلیج اردو
راولپنڈی: احتجاج کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود علیمہ خان عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنے جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ دورانِ سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔

کیس میں دس ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری جانب، لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ انہیں گرفتاری کا خوف نہیں، ان پر 70 کیسز درج ہیں، ایک عدالت جائیں تو دوسری وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم بھائی کو جلد رہا کروا لیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button