پاکستانی خبریں

کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں 16 بچے ایچ آئی وی کا شکار، والدین نے اسپتال انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیا

خلیج اردو
کراچی: کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ کا انکشاف ہوا ہے، سیسی کے ولیکا اسپتال میں 16 بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ تمام بچوں کا تعلق سائٹ ٹاؤن کے ایک ہی علاقے سے ہے جبکہ ان کی عمریں 6 سال سے کم ہیں۔

والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ بچوں کو ایچ آئی وی وائرس اسپتال سے ہی لگا، اور یہ وبا عملے کی غفلت اور غیر محفوظ طبی آلات کے استعمال کے باعث پھیلی۔ متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کا علاج عام بیماریوں کے لیے کیا جا رہا تھا مگر طبی لاپروائی کے نتیجے میں وہ اس جان لیوا وائرس کا شکار ہو گئے۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ محکمہ صحت سندھ نے ولیکا اسپتال سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ صحت حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں اسکریننگ مہم شروع کی جا رہی ہے تاکہ دیگر متاثرہ بچوں اور اہلِ خانہ کی فوری نشاندہی کی جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button