
خلیج اردو
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب کے تین حلقوں میں سیلاب کے باعث ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 66 کی نشست احمد چٹھہ کی نااہلی، این اے 129 کی نشست میاں اظہر کی وفات، جبکہ پی پی 87 کی نشست ملک احمد خان بھچر کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے تمام حلقوں میں انتظامات مکمل کرنے اور پولنگ عملے کو تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔






