عالمی خبریں

احمد آباد میں عورت کی ناکام ڈکیتی کی کوشش، دکاندار کے 20 سیکنڈ میں 17 تھپڑ

 

خلیج اردو

احمد آباد: بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک جیولری دکان پر ہونے والی ناکام ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دکاندار نے برق رفتاری سے ردعمل دیتے ہوئے خاتون کو 20 سیکنڈ میں 17 تھپڑ جڑ دیے۔

واقعہ احمد آباد کے رانیپ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ اس نے اچانک اپنے دوپٹے میں چھپایا ہوا لال مرچ پاؤڈر دکاندار کی طرف پھینکا تاکہ اسے اندھا کر کے زیورات لوٹ سکے۔

تاہم پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار نے خاتون کو لگاتار تھپڑ مارے اور پھر کاؤنٹر پر چڑھ کر اسے پکڑ لیا۔

خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ رانیپ پولیس اسٹیشن کے انچارج کیتن ویاس کے مطابق دکاندار نے باضابطہ شکایت درج کرانے سے انکار کیا ہے، لیکن پولیس نے ازخود تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button