
خلیج اردو
دبئی: دبئی کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے جہاں مصنوعی ذہانت، ورچوئل و ایمرسیو ٹیکنالوجیز اور بلاک چین پر مبنی ملکیتی ماڈلز اس شعبے کو بنیادی طور پر تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجیز نہ صرف پراپرٹی تلاش اور سرمایہ کاری کے فیصلوں کو تیز اور شفاف بنا رہی ہیں بلکہ پراپرٹی کی دیکھ بھال، قیمتوں کے تعین اور طویل المدتی منافع کے نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کر رہی ہیں۔
دبئی میں رئیل اسٹیٹ اسٹارٹ اپس، ریگولیٹرز اور ڈیولپرز کا مشترکہ مقصد ایک ایسا مکمل ڈیجیٹل پراپرٹی ایکو سسٹم تشکیل دینا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ہو اور سرمایہ کاروں کو حقیقی قدر فراہم کرے۔
ٹین ایکس (TENX) جیسی جدید کمپنیوں کے مطابق پراپرٹی ٹیک (PropTech) اور فِن ٹیک (FinTech) کے امتزاج نے سرمایہ کاری کے روایتی طریقوں کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور مالیاتی اختراعات کے ذریعے ایسے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں جو نہ صرف منافع بخش ہوں بلکہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بھی ہوں۔







