عالمی خبریں

نئی دہلی میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکہ، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

خلیج اردو
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس سے قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے باعث پارکنگ میں کھڑی کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ابتدائی وجہ سی این جی سلنڈر پھٹنا بتائی جا رہی ہے، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button