عالمی خبریں

امریکا کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا امکان

خلیج اردو
واشنگٹن:امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک بڑے معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد کے ساتھ ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی ڈیل کے انتہائی قریب ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر منگل کو دستخط ہونے کا امکان ہے، جس سے خطے میں اسٹریٹیجک تعاون کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں شیڈول ہے، جہاں ایف 35 طیاروں کی ممکنہ فروخت سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button