پاکستانی خبریں

فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف پاکستان کو فتح دلائی، ان سے بہتر چیف آف ڈیفنس نہیں ہوسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

خلیج اردو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل نے بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی فتح دلائی، اور ان سے بہتر بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ممکن ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہو تو ملکی دفاع مزید مستحکم ہوتا ہے۔

مریم نواز نے ججز کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ضمیر پہلے نہیں جاگے جس کا خمیازہ انہیں اور نواز شریف کو بھگتنا پڑا، جبکہ اب سیاسی طور پر ضمیر بیدار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلفاً کہتی ہوں کہ میں اور نواز شریف نے کبھی کسی سے انتقام نہیں لیا، مخالفین سے انتقام قدرت نے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جادو ٹونے پر حکومت چلانے کے حوالے سے دنیا سب کچھ جانتی ہے۔ بینظیر بھٹو کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی اور کہا کہ میں مریم نواز ہوں اور یہی میری پہچان ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button