پاکستانی خبریں

علیمہ خان پھر راولپنڈی خصوصی عدالت پیش نہ ہوئیں، گیارہویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری

خلیج اردو
راولپنڈی: علیمہ خان دوبارہ راولپنڈی خصوصی عدالت میں پیش نہ ہو سکیں، جس کے بعد گیارہویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت میں علیمہ خان کے ریونیو ریکارڈ کی رپورٹ جمع کرائی گئی۔

وارنٹ گرفتاری کے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کے وارنٹ کی تعمیل یقینی بنائیں۔

وکلاء صفائی کی عدم حاضری کے باعث شہادت ریکارڈ نہیں ہو سکی۔ علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کے معاملے پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button