سپورٹس

تین ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

خلیج اردو
تین ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز سکور کیے۔
پاکستانی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 4 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ فخر زمان نے 32 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عثمان خان نے 37 رنز بنائے۔ محمد نواز نے ناقابل شکست 20 رنز اسکور کیے۔
صائم ایوب 22 اور صاحبزادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم کھاتہ بھی نہ کھول سکے اور سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button