خلیج اردو
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کا عہد کیا اور اس دوران دفاعی خریداری معاہدے، امریکی مصنوعی ذہانت انفراسٹرکچر میں سعودی سرمایہ کاری، اور امریکا سعودی سول نیوکلیئر انرجی تعاون بڑھانے کے معاہدوں کی توثیق کی۔
امریکی حکام کے مطابق یہ معاہدے سعودی عرب کے امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے کے تحت کیے جائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے امریکا سے باضابطہ سکیورٹی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران کیے گئے 600 ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کو پورا کرنے کی کوششوں میں ہیں۔
وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔






