
خلیج اردو
بنوں میں شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل کے علاقوں میں فتنہ الخوارج کے جتھوں کی موجودگی پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں تین اہم کمانڈرز سمیت مجموعی طور پر 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ایک سہولت کار کو بھی گرفتار کیا گیا۔ شاہراہ بنوں پشاور پر دوا پل کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور بالٹی میں موجود 10 کلوگرام بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بلاول بھٹو نے بنوں پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے دہشت گردی سے شہر کو بچانے پر سراہا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا۔ بلاول بھٹو نے بنوں میں امن کمیٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔







