
خلیج اردو
چاروں صوبوں میں وفاقی آئینی عدالت کی رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ آئینی عدالت اس وقت ٹرانزیشن کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی صوبوں میں باقاعدہ رجسٹریاں فعال ہو جائیں گی۔
جسٹس عامر فاروق کے مطابق آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے صوبائی رجسٹریوں کو ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ مقدمات کی شنوائی میں آسانی، شفافیت اور بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ نئے اقدام کا مقصد شہریوں کو ان کے اپنے صوبوں میں ہی مؤثر آئینی انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔






