متحدہ عرب امارات

اسرائیلی جارحیت جاری، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزیاں

خلیج اردو
اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملے کئے، جن میں بیروت پر بمباری سے 5 افراد شہید اور 28 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا اور اس کارروائی سے قبل امریکہ کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔

لبنانی صدر نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے خطے میں کشیدگی مزید بڑھا رہے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

اسرائیلی افواج نے غزہ میں بھی فضائی حملے کیے، جن میں ایک بچے سمیت 2 فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ جنگ بندی کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 333 سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ علاقے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button