عالمی خبریں

امریکا مزید مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا، ٹرمپ کا سخت مؤقف سامنے آگیا

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا مزید مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا کیونکہ ملک پہلے ہی متعدد سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو ملک میں داخل نہیں ہونے دیں گے، جن کی مناسب جانچ پڑتال نہ ہو۔

ٹرمپ نے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر طویل مدت تک پابندی برقرار رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے سابق صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے ملک کو نقصان پہنچایا اور تارکین وطن کو بغیر چیک امریکا آنے دیا، جس کا بوجھ آج بھی ملک اٹھا رہا ہے۔

امریکی صدر نے اس موقع پر کانگریس کی صومالی نژاد رکن الہان عمر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ الہان عمر دو دہائیاں قبل بطور پناہ گزین امریکا آئی تھیں اور آج امریکی کانگریس کی پہلی صومالی نژاد رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button