پاکستانی خبریں

رون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد، ایف آئی اے کا وضاحتی بیان**

خلیج اردو
ڈائریکٹر ایف آئی اے علی رضا نے پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں سراسر بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلا خوف و خطر ایئرپورٹس پر آئیں، ایسی افواہوں اور پروپیگنڈے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

علی رضا کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے روزانہ 60 سے 70 ہزار مسافر بیرون ملک روانہ ہوتے ہیں، اور ایف آئی اے صرف اُن افراد کو روکتی ہے جن کی سفری دستاویزات جعلی یا مشکوک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے معمول کے سفر میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ایف آئی اے کا مقصد صرف قانونی تقاضوں کو یقینی بنانا ہے تاکہ جعلی کاغذات پر سفر کرنے والوں کو بروقت پکڑا جا سکے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے ملک کی ساکھ متاثر نہ ہو۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button