
خلیج اردو
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رفح میں سرنگوں کے خلاف جاری آپریشن میں حماس کے 40 سے زائد جنگجو مارے گئے۔ فوج کے مطابق یہ کارروائیاں زیرِ زمین نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب حماس نے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگجوؤں کے محفوظ انخلا کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی bombardment کے باعث علاقے میں انسانی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔
غزہ میں تباہ حال اسلامی یونیورسٹی میں دو سال بعد پہلی بار باضابطہ کلاسز کا آغاز ہوا ہے۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 165 تعلیمی ادارے مکمل تباہ ہو چکے جبکہ 392 اداروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متعدد تعلیمی عمارتیں اب بھی بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔
اسی دوران عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو قبول نہیں کرتا، تاہم ہم اسی کو اس دیرینہ تنازع کا واحد اور پائیدار حل سمجھتے ہیں۔







