
خلیج اردو
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر طلبہ کو ہتھکڑیاں لگانے کے اقدام پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ بچوں کے ساتھ ایسا نہ کیا جائے۔ انہوں نے 16 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک پولیس عوام، بالخصوص طلبہ، کے لیے ہفتہ آگاہی منائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے کی پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان جاری کیا جائے۔
مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں اور عوام کو اپنی حفاظت کے لیے عادات بدلنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے اور ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے۔






