پاکستانی خبریں

پاکستان نے ناروے کے سفیر کو طلب کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا

خلیج اردو
وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد کی عدالت میں ناروے کے سفیر کی غیر ضروری موجودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں طلب کر لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندریابی کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری (یورپ) نے ناروے کے سفیر سے ملاقات کی اور ان کی توجہ اس غیر سفارتی اقدام کی جانب دلائی، جو سفارتی پروٹوکول اور بین الاقوامی قوانین، خصوصاً ویننا کنونشن کے آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان نے اس طرزِ عمل کو ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف قرار دیا ہے۔ دفترِ خارجہ نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ سفارتی تعلقات کے مقررہ اصولوں، مقامی قوانین اور بین الاقوامی سفارتی ضابطوں کی مکمل تعمیل یقینی بنائیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی داخلی عدالتی کارروائیوں میں کسی بھی غیر ملکی نمائندے کی بلاجواز شرکت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور تمام سفارت کاروں کو اپنے کردار کی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button