عالمی خبریں

وائٹ ہاؤس میں خوشی، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی منگنی

خلیج اردو
وائٹ ہاؤس میں خوشیوں کا ماحول دیکھنے کو ملا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی محبوبہ بیٹینا اینڈرسن کے ساتھ منگنی کر لی۔ تقریب میں قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے اور منگیتر کے لیے خوشیوں بھرا پیغام دیا اور ان کے لیے کامیاب اور خوشحال مستقبل کی دعا کی۔ یہ خبر امریکی سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی دلچسپی کا باعث بنی، کیونکہ ٹرمپ خاندان کی ذاتی خوشیاں بھی عوام کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button