خلیجی خبریں

ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران چینی شہری ہلاک، بیجنگ کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

خلیج اردو
ایران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایک چینی شہری ہلاک ہوگیا، چینی وزارت خارجہ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے دوران ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

بیجنگ میں جاری بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے پر گہری تشویش رکھتا ہے اور متعلقہ فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان کے مطابق چین اپنے شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتا ہے اور موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button