عالمی خبریں

ایران پر بڑے امریکی حملے کا عندیہ، زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد نہیں کیا گیا، صدر ٹرمپ کی سخت وارننگ

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید بڑے حملے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، زمینی فوج کا امکان رد نہیں کیا۔

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے اگلے مرحلے کو انتہائی ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔”

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی کوشش کی گئی مگر “اس نے ہماری وارننگز کو نظر انداز کیا۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل خطے کے لیے سنگین خطرہ تھے اور بعض میزائل امریکا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

امریکی صدر کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے بیلسٹک میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ “ایپک فیوری” نامی حملے میں ایران کے 49 سینئر رہنما مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ “بڑی کارروائی ابھی باقی ہے۔”

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے عوام کی مدد کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے سوال پر انہوں نے واضح انکار نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “دیگر صدور کی طرح زمینی فوج نہ بھیجنے کی بات نہیں کروں گا، امکان ہے ضرورت نہ ہو، مگر ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ زمینی فوج ضرورت بن جائے۔”

امریکی صدر کے حالیہ بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور آنے والے دن صورتحال کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button