خلیج اردو
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں نیٹو شامل نہیں ہوگا، تاہم انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کو ایران کی جوہری اور بیلسٹک میزائل صلاحیت کو کمزور کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
برسلز میں جرمن ٹیلی ویژن اے آر ڈی کو دیے گئے انٹرویو میں مارک روٹے نے کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیت اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو نقصان پہنچانا ہے جس کے ذریعے وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے یا میزائل طاقت میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روٹے نے زور دیا کہ نیٹو اس تنازعے میں براہِ راست مداخلت نہیں کرے گا، لیکن خطے میں صورتِ حال کی نگرانی جاری رکھے گا۔







