پاکستانی خبریں

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرول 32 روپے اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر بڑھنے کا خدشہ

خلیج اردو
مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں 15 مارچ تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں تقریباً 32 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 93 ڈالر 2 سینٹ سے بڑھ کر تقریباً 138 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 79 ڈالر 14 سینٹ سے بڑھ کر 97 ڈالر 92 سینٹ فی بیرل ہو سکتی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور برینٹ خام تیل تقریباً 2 فیصد اضافے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button