خلیج اردو
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکی کارروائیوں میں ایران کے بیس بحری جنگی جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا، "ٹرمپ صرف دھمکیاں نہیں دیتے بلکہ عمل بھی کرتے ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کو طول دے کر جوہری ہتھیار بنانے کی تیاری کر رہا تھا اور اس نے امن کی پیشکش کو مسترد کیا، اسی لیے اب وہ اپنے اقدامات کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔
کیرولائن لیویٹ کے مطابق فی الحال امریکا کا ایران میں زمینی افواج داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔







