خلیج اردو
پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی تیل بردار جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور امریکا کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنے جہاز آبنائے ہرمز سے گزار سکتا ہے تو آ کر دکھائے۔ ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند ہے اور اگر کسی جہاز نے گزرنے کی کوشش کی تو اسے راکھ بنا دیا جائے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہاں سے ایک بوند تیل بھی باہر نہیں جانے دی جائے گی اور خلیج فارس ایران کا آپریشنل علاقہ ہے، امریکا فوری طور پر خطے سے نکل جائے۔ حکام کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے جبکہ جہازوں کی آمد و رفت کم ہو کر تقریباً دس فیصد رہ گئی ہے۔
ادھر دنیا کی ایک بڑی شپنگ لاجسٹک کمپنی نے خلیجی ممالک کے لیے کارگو بکنگ عارضی طور پر بند کر دی ہے جس کے باعث متحدہ عرب امارات، عمان، عراق، کویت، قطر اور بحرین شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔







