عالمی خبریں

ایران کی نئی قیادت کا انجام بھی موت ہوگا، ہم نے اس کی قیادت ختم کر دی: صدر ٹرمپ

 خلیج اردو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں جو بھی نیا لیڈر بنے گا اس کا انجام بھی موت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر حملہ نہ کیا جاتا تو وہ جلد ایٹمی قوت بن جاتا اور ایک پاگل شخص کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی پرانی قیادت کو ختم کر دیا ہے اور اب تیزی سے اس کی میزائل صلاحیت کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق جنگ میں امریکا بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے اور ایرانی فوجی طاقت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سابق امریکی صدر براک اوباما کی ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کو انتہائی خراب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے نے ایران کو مضبوط کیا اور خطے میں عدم استحکام پیدا کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button