عالمی خبریں

امریکی سینیٹ نے ایران پر حملے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی، صدر کو فوجی کارروائی کی کھلی حمایت —

 خلیج اردو

امریکی سینیٹ نے ایران پر حملے روکنے سے متعلق قرارداد مسترد کر دی جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھنے کی سیاسی حمایت مل گئی۔ 100 رکنی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے میں 53 ووٹوں سے مسترد کر دی گئی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے فوری طور پر روکے جائیں اور کسی بھی فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس سے باقاعدہ منظوری حاصل کی جائے۔ تاہم سینیٹرز کی اکثریت نے اس مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے قرارداد کو ناکام بنا دیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد امریکی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید آزادی مل سکتی ہے جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات بھی برقرار ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button